لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاس کیس کا ٹرائل شروع کردیا۔جناح ہاس حملہ اور جلا گھیرا کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 266 ملزمان کے خلاف جناح ہاس کیس کا ٹرائل شروع کر دیا۔
انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 130 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔میاں محمود الرشید سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی ٹرائل کے لیے حاضری مکمل کی گئی، برضمانت پی آئی رہنما روبینہ جمیل نے ہیش ہو کرحاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔پراسیکیوشن نے جناح ہاس حملہ کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، چالان میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ عنبرین راجہ، عائشہ علی بھٹہ سمیت 266 ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان پر جناح ہاس حملہ اور جلا گھیرا کا الزام ہے۔
مقدمے میں بغاوت اورعوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں، چالان کے ساتھ جلا گھیرا کی فوٹیج اور شواہد لگائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں جناح ہاس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے میں نامزد عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔
