کراچی(آئی پی ایس ) سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزام کے تحت دائر مقدمے میں اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو فوری طور پر جنگی بندی کا حکم نہیں دیا۔ عدالت نے جنوبی افریقا کے حق اور اسرائیل کے خلاف فیصلہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جرائم پوری دنیا کے سامنے ہیں اور آج عدالتی فیصلے سے اس کی توثیق بھی ہوگئی، آج اسرائیل ایک اچھوت ریاست بن گیا۔ فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ اگراسرائیل نے فوری جنگ بندی نہیں کی تو اسے ہمیشہ کے لیے جنگی مجرم سے کہیں زیادہ بدترین مجرم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
