سانگھڑ (سب نیوز)سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی اور پیپلز پارٹی کے رہنما فضل للہ پیچوہو نے عام انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
سانگھڑ میں فضل للہ پیچوہو نے پی ایس 40 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز 8فروری کو 12بجے پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے نکلیں، 12 بجے تک ووٹر نہیں نکلے تو جام صاحب نہر بند کردیں گے۔فضل اللہ پیچوہو نے دھمکی دی کہ جام صاحب نہر بند ہوگی تو ووٹ نہ دینے والوں کا پانی بھی بند ہوگا۔
انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ امیدوار کی شکل پسند نہیں تو ووٹ تیر کو دے کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں۔واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو الیکشن شیڈول ہیں۔
آصف زرداری کے بہنوئی کی ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
