ہومبریکنگ نیوزسینئر صحافی اور پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے

سینئر صحافی اور پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے

اسلام آباد(سب نیوز)سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔

اہلخانہ نے پرویز شوکت کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہوا اور مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈھوک رتہ قبرستان میں ادا کی جائےگی۔

پرویز شوکت مرحوم روزنامہ جنگ سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریباً 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔