ہومپاکستاناسحاق ڈار کو چور اور اچھی حکومت میں فرق بتانا پڑے گا،شہباز گل

اسحاق ڈار کو چور اور اچھی حکومت میں فرق بتانا پڑے گا،شہباز گل

اسلام آباد،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کی ٹیکس کولیکشن 4100 ارب سے تجاوز کر گئی ہے، 54 ماہ بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا یے، یہ وہ خبریں ہیں یہ وہ کامیابیاں ہیں جو ان کرپٹ ٹولے کو چھین سے نہیں بیٹھنے دے رہی، کرپٹ ٹولے کی کرپشن کی دکانیں بند ہوچکی ہیں۔ شہباز گل نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ رواں مالی سال کا جی ڈی پی کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے، اگر ترسیلات زر کو ملایا جائے تو اس سے مجموعی (GNP Ratio) 6.5 فیصد تک پہنچتی ہے، ترسیلات زر 34 فیصد کے اضافے کے بعد 21.7 بلین ڈالر سے بڑھ کر 29.1 بلین ڈالر ہو گئی ہیں۔شہباز گل نے عوام کی طرف سے اپوزیشن رہنمائوں سے پوچھا کہ آپ نے کیوں جو ایکسپورٹس آپ کو پچیس ارب دی گئیں وہ بیس ارب پر لائے جو ریزرو 18 ارب کے دئیے گئے وہ 9 ارب پر لے آئے پوری دنیا کے مقابلے میں بجلی کے تیس فیصد مہنگے منصوبے شروع کئے وہ کک بیکس کہاں لئے اور کہاں گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔