ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد:پل سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

اسلام آباد:پل سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر واقع پل سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش ملی ہے۔

دھند کے باعث لاش کئی گھنٹے پل سے لٹکی جھولتی رہی اور اس دوران پل کے نیچے ٹریفک رواں دواں رہا۔

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان عمر شہام نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔