ہومبریکنگ نیوزپاکستان اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر

پاکستان اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،صدر

اسلام آباد(سب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے میں پاکستان کی کاروائی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا ،پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا،

بیان میں صدر مملکت نے ایرانی شہریوں کو جانی نقصان سے بچاتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی،دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے ، خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،

پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے ، پاکستان دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں ، مسائل کو مذاکرات اور باہمی مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔