ہومتازہ تریناسلام آباد، پرامن انتخابات کیلئے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد، پرامن انتخابات کیلئے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (سب نیوز) پرامن انتخابات کے لیے وفاقی پولیس نے تھری لیئر سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں 150 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، 450 سے زائد عمارتوں کو پولنگ اسٹینشز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے سیکیورٹی پلان کے تحت اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، 995 پولنگ اسٹیشن حصار میں رہیں گے۔نیلور، چراہ، تمیر اور کرپا کے پولنگ اسٹیشنز کو کیٹیگری اے میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پر امن رہنے والے دیہی علاقوں کو کیٹیگری بی میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ انتخابات میں پرامن رہنے والے شہری علاقوں کو کیٹیگری سی میں شامل کیا جائے گا۔رینجرز اور ایف سی جوانوں سے مدد لی جائے گی جبکہ پاک فوج آن کال ہوگی، اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر حساس پولنگ اسیٹشنز پر ایف سی تعینات کی جائے گی، فورسز کی تعیناتی کی حتمی منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔