ہومتازہ تریناسلام آباد، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق

اسلام آباد، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، ماں بیٹی جاں بحق

اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ٹو میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق محلے میں گیس لیکیج بہت زیادہ تھی جس وجہ سے گھر کے اندر گیس لیکیج پھیل گئی جس سے زور دار دھماکا ہوا، گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکیج کو چیک تک نہ کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے کی وجہ سے گھر میں موجود 6 سالہ بچی اور اس کی والدہ جاں بحق ہوگئیں جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔متعلقہ تھانہ آبپارہ کی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔