اسلام آباد(آئی پی ایس ) سی ڈی اے مزدور یونین انتخابی نشان چاند ستارہ کے قائد چوہدری محمد یسین،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،چوہدری صغیر،راجہ محمد رفیق و دیگر عہدیداران نے کشمیر ہائی وے انوائرمنٹ ملازمین سے ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے ملاقات کی،اس موقع پر انوائرمنٹ ملازمین نے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اورقائد مزدور چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہمارے مخالفین سیاسی بیساکھیوں کی تلاش میں دردرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ مزدور یونین کو اپنی گیارہ سالہ کارکردگی پر فخر ہے اور ہم اپنی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنڈم کے میدان میں اپنے مخالفین کا سامنا کریں گے جبکہ نا اہل ٹولہ اور اسکی بغل بچہ تنظیم جو درحقیقت سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے اور گزشتہ ریفرنڈم میں سی ڈی اے انتظامیہ،سیاسی جماعتوں اور بلدیاتی نمائندوں کے کاندھوں پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے اور ڈبل بیسک اور دیگر مراعات کے خواب دکھا کر ملازمین کو بیوقوف بنایا لیکن ان کے دوراقتدار میں نہ صرف محنت کشوں کو بے روزگارکیا گیا بلکہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری سمیت افسرشاہی کو مضبوط کیا گیا جس کی وجہ سے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو چھٹی کے دن بھی کام کرنے پر مجبورکیا جاتا ہے اور یہ لوگ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن اب ان کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا ہے،انوائرمنٹ ملازمین مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے آئندہ ریفرنڈم میں کامیاب کریں گے۔
مزدور یونین اپنی کارکردگی کو مدنظررکھتے ہوئے ریفرنڈم لڑے گی،چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
