کراچی،سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی قیادت نے پانی کے مسئلے پر پورے صوبے میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نثار کھوڑو کی صدارت میں پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹو کا اجلاس ہوا جس میں منظور وسان، وقار مہدی، عاجز دھامراہ، اعجاز جاکھرانی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ میں پانی کی شدید کمی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاق کی سندھ کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پیپلز پارٹی رہنماں نے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا۔ پیپلز پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی بحران کے باعث زراعت کے شعبوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ سندھ میں پانی کی 40 فیصد کمی ہے لیکن ارسا صورتحال کو ٹھیک کرنے کی بجائے حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تونسہ سے گڈو بیراج تک پمپ لگا کر سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔
