جنیوا(آئی پی ایس )عالمی ادارہ صحت کے یورپی زون کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اسی وقت ختم ہو سکتا ہے جب کم سے کم دنیا کے 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگا دی جائے۔ تفصیل کے مطابق یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ہانس کلوگ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دنیا کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین نہیں دے دیا جائے گا، اس وقت تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔ کلوگ نے کورونا وائرس کے نئے ورژن کے پھیلا کے بارے میں کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ ہندوستانی کورونا وائرس کا پھیلا برطانوی کورونا کے پھیلاؤ سے زیادہ خطرناک ہے، یورپ میں تیزی سے ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔ ادھر جان ہاپکینز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 16 کروڑ81 لاکھ 81 ہزار 114 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 34 لاکھ 94 ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے ایک ارب، 73 کروڑ 72 لاکھ ڈوز دیئے جا چکے ہیں۔
انسداد کورونا کیلئے 70 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ضروری ہے،ڈبلیوایچ او
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
