ہوماسلام آبادایئر بیس استعمال کے امریکی دعوی نے عوام میں اشتعال پیدا کر دیا ،نصراللہ رندھاوا

ایئر بیس استعمال کے امریکی دعوی نے عوام میں اشتعال پیدا کر دیا ،نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ افغانستان کی فضائی نگرانی کے لیے امریکی فورسز کو فضائی حدود اور ایئر بیس کے استعمال کے امریکی دعوی نے ملک میں حکو مت کے خلاف غم و غصے اور اشتعال پیدا کر دیا ہے ،امریکی دعوئے نے ملک میں نام نہاد جمہوری حکو مت کے چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے

انھوں نے کہا اہم ترین ومی معاملات کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر ہی بالا بال ہی فیصلے کیا جا رہے ہیں ،ملک کی خا رجہ پالیسی غلامی کی بد تر ین صورت میں بنائی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف نا ظمین یونین کونسل کے جا ئزہ اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا جمہوری حکومتیں بھی فوجی آمریتوں کی طرح ملک کو اور اس کی خارجہ پالیسی کو چلا رہی ہیں ،کہ ملک سیاسی ، اقتصادی ، بد انتظامی کے بحرانوں کا شکار ہے ۔ کرپٹ مافیا طاقت ور ہوگیا ہے ۔ چینی ،آٹا ، تیل سرکاری چھتری تلے اختیارات کے غلط استعمال سے زمینوں کے سکینڈل سے عوام کی جیبوں اور قومی خزانہ پر اربوں کھربوں روپوں کا مسلسل ڈاکہ مارا جارہاہے ۔ انھوں نے کہا افغانستان کے مقابلہ میں اگر پاکستان امریکہ کی ڈکٹیشن کے سامنے سرنڈر کر سکتاہے تو ایسی حکومت سے عوام کی جان مال عزت بھی محفوظ نہیں ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔