ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس کی کارروائی،موبائل فون چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان گرفتار

سی آئی اے پولیس کی کارروائی،موبائل فون چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی،ضلع بھر میں موبائل فون چھیننے اور چوری کرنے والے تین ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، 30 بور پسٹل، چھینے و چوری کیے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساجد علی، عمیر عباسی اور عمر فاروق شامل ہیں، کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم نے کی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔