ہومپاکستانقرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

قرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد،معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں اور اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہگزشتہ حکومت نے 10لاکھ لیپ ٹاپس پراربوں خرچ کئے، عمران خان کا ویژن نوجوان کو جدید ٹریننگ دینا ہے ،ہم نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ پر پیسے خرچ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں ، 20لاکھ نوجوان ہر سال ملازمت کیلئے مارکیٹ میں آتے ہیں ،اتنی بڑی تعداد کو نوکریاں دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو مہارتیں سکھا کر آگے بڑھنے کا موقع دیں گے ، اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے ، نوجوان خود کاروبار کی سوچ پیدا کریں۔نوجوانوں کیلئے کامیاب بزنس لون اسکیم لیکر آئے ہیں ، نوجوانوں کو شخصی ضمانت پر دس لاکھ تک قرضے دیئے جارہے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔