ہومکھیلسابق قومی کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد انتقال کرگئے

سابق قومی کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد انتقال کرگئے

لاہور، پاکستان کے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کے والد مہدی الیاس اختر چیمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سے متعلق آگاہ کیا ، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج صبح انتقال کرگئے ہیں ۔ خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نے والد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائے مغفرت کرنے کی بھی درخواست کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔