کراچی،لیاقت آباد میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ اور مرد جاں بحق جبکہ4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔جمعرات کو پولیس کے مطابق لیاقت آباد 9 نمبر پر 5 منزلہ رہائشی عمارت کے پانچویں فلور پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے رہائشی افراد اور راہ گیر سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں خاتون، مرد اور بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سالہ عبدالہادی اور 30 سالہ آصف دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کے بعد ملبہ گرا۔ڈی سی سینٹرل کے مطابق گھر میں اے سی کا کام ہورہا تھا جس سے حادثہ رونما ہوا، گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔جائے حادثہ پر ملبے تلے مزید افراد کے دبے نہ ہونے کی تصدیق کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔
کراچی: گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچہ اور ایک شخص جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
