Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینسابق پاکستانی وزیراعظم کی 1956 میں چینی دعوت کا مینیو نیلام کردیا گیا

سابق پاکستانی وزیراعظم کی 1956 میں چینی دعوت کا مینیو نیلام کردیا گیا

چین کے سابق صدرماؤزے تنگ کی جانب سے سابق پاکستانی وزیراعظم کے لیے دستخط شدہ ریاستی دعوت کا سرکاری مینو 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بوسٹن میں واقع آر آر آکشن کے مطابق یہ مینو 19 اکتوبر 1956 کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی دعوت کے لیے تھا۔
پاکستانی کرنسی میں نیلام کیے جانے والے اس مینیو کی قیمت تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔
یہ دعوت پاکستان کے وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کے چین کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پرکی گئی تھی۔
مینو پرفاؤنٹین پین سے ماؤ اوراُس وقت کے وزیراعظم چواین لائی سمیت6 بااثر چینی سیاستدانوں نے دستخط کیے تھے۔
دعوت میں دونوں ممالک کے کھانے پیش کیے گئے تھے جن مین ’کونسمی آف سوول نیسٹ اینڈ وائٹ ایگریک‘، ’براؤن سوس میں شارک کا فِن‘ اور ’روسٹ پیکنگ ڈک‘ جیسے پکوان شامل تھے۔
نیلام کی جانے والی دیگر اشیاء میں دوسری جنگِ عظیم کے دور میں مکمل طور پر فعال اینگما کوڈنگ مشین 206,253 ڈالر، تھامس ایڈیسن کی جانب سے لائٹ بلب پیٹنٹ کے لیے 22,154 ڈالر اور اسٹیو جابز کی جانب سے ریڈیو شیک پر دستخط شدہ چیک بھی 46,063 ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔