Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینچین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

بیجنگ (سب نیوز)پاکستان اور چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا اور نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ چین میں یہ مطالبہ پیش کیا۔

ذرائع وزارت تجارت نے بتایاکہ چینی صنعت کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا جبکہ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے۔حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور 2019 میں ہواتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔