Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت جاری

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت جاری

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت جاری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کمیشن کے سامنے پیش جب کہ اکبرایس بابر سمیت دیگر درخواست گزار بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پراکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کی جسے کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے دربارہ الیکشن کوبھول جائیں‘۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا کی جسے کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے دربارہ الیکشن کوبھول جائیں‘۔

ادھر پشاور ہائی کورٹ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ کرنے سے روکتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔