اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو سینڈک میٹلز کی سربراہی سے برطرف کردیا گیا۔
تحریری حکمنامے کے مطابق رازق سنجرانی کو نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارتِ توانائی نے برطرف کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلا کر ضروری کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی سینڈک میٹلز کی سربراہی سے برطرف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
