انقرہ(آئی پی ایس )ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا میں اسلام دشمنی سرطان کی طرح پھیلتی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے عالمی میڈیا و اسلام و فوبیا سمپوزیم سے خطاب کے دوران ترک صدرنے کہا کہ نائن الیون کے بعد سے امریکا کی شروع کردہ مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی نے دنیا کے کئی معاشروں میں پہلے سے ہی موجود اسلام دشمنی کے وائرس کومزید شہہ دی ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران یہودی نسل کشی پرشدید ردعمل کا مظاہرہ کرنے والے اب مسلمانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ترک صدرنے مزید کہا کہ دنیا میں اسلام دشمنی کینسرکی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔ حقیقت سے منہ پھیرنے والوں نے اسلام کے خلاف نہیں بلکہ اپنے مستقبل سے دشمنی مول لے رکھی ہے۔ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو اسلام و فوبیا کا نام دے کر اس میں نرمی لانے کی کوشش کی ہے توہم اس عمل کے اسلام دشمنی ہونے سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔صدر ایردوان نے مزید کہا کہ صدیوں بھر تک اپنی روشن خیال شخصیات کی بدولت نسل در نسل اپنے معاشروں کی دین اسلام سے ہم آہنگی قائم ہونے والے ترکوں کے خوف سے یورپ نے اسے سیاسی آلہ کار بنایا ہے۔دنیا بھر کے ساڑھے سات ارب انسانوں کو دین اسلام نہیں بلکہ اسلام دشمنی ایک عالمی خطرہ ہونے سے آگاہی کرائی جانی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ بنی نو انسانوں کے امن و امان، سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل اسلام دشمنی کا سد باب کرنے کی کوششو ں کو تشکیل دیے جانے والے کسی مشترکہ عقل میکانزم کے ساتھ جاری رکھا جانا چاہیے۔ اسلام و فوبیا کا نشانہ بننے والے تمام تر معاشروں اور ممالک کو یکجا ہوتے ہوئے عالمی سطح پر ایک مضبوط خبر رسانی نیٹ ورک کا قیام شرطیہ ہے۔
دنیا میں اسلام دشمنی سرطان کی طرح پھیلتی جارہی ہے،ترک صدر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
