Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزالعزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ ریفرنس:نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔

نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی، اضافہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔