Sunday, June 21, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاولڈ ایئرپورٹ روڈ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام

اولڈ ایئرپورٹ روڈ، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو حکام

راولپنڈی (نیوزڈیسک)چکلالہ کے علاقہ اولڈ ایئرپورٹ کے قریب آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس کی اطلاع پر ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اولڈ ائیرپورٹ روڈ پر آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹرن لیتے ہوئے آئل ٹینکر کا انجن اور ٹینکر الگ الگ ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آئل ٹینکر زمین پر گِرا رگڑ کھانے کے باعث ٹینکر میں آگ لگ گئی، اولڈ ائیرپورٹ روڈ سلپری ہونے کے باعث تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔