پشاور(آئی پی ایس )افغانستان اور پاکستان کے درمیان طورخم بارڈر پرپاکستان خوش آمدید کے سائن بورڈ کی تنصیب پر افغان حکام نے اعتراض کردیا۔ افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طور خم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمد و رفت کے لیے احتجاجا بند کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھے کہ افغان فورسز نے منع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث امپورٹ ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
طورخم بارڈر، پاکستان خوش آمدید سائن بورڈ پر افغان حکام کا اعتراض
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
