ہومتازہ ترینروپے نےڈالر کو ’’لگام‘‘ ڈال دی ،اچھل کود بند

روپے نےڈالر کو ’’لگام‘‘ ڈال دی ،اچھل کود بند

کراچی(سب نیوز)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے، آج انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہو کر 62 ہزار 431 پر آ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔