ہومتازہ ترینغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی عروج پر، 24گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی عروج پر، 24گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ(سب نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملے میں 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ 52 روز سے بجلی سے محروم ہے، جنوبی غزہ کے عمارتوں اور کیمبس میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 7 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا غزہ کے اسپتال کے دورے کے بعد اظہارِ خیال میں کہا کہ جنوبی غزہ میں النصر اسپتال کے حالات ناقص سے بھی بدتر ہیں، گنجائش سے تین گنا زائد مریض موجود ہیں، مریضوں کا علاج زمین پر کیا جارہا ہے۔
اس قبل رات تاریکی میں دو رہائشی کمپاونڈ پر اسرائیلی حملے میں 150 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز نے شمالی اور جنوبی غزہ میں جبالیہ کمیپ سمیت 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، مزید 56 فلسطینی شہید ہوگئے، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بمباری میں شہدا کی تعداد 240 ہوگئی ہے۔حماس نے بھی رات گئے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی، عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، زیادہ تر راکٹوں کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے گرا دیا۔حماس کا کہنا ہے وہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔ شمالی غزہ میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے تمام یرغمالی خواتین اور بچے رہا کردیے باقی یرغمالیوں میں فوجی شامل ہیں جنگ بندی کے حوالے سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جب تک جنگ ختم نہیں ہو جاتی قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔