لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف گجرات منصوبوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل ہو گئیں، نیب نے ان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویر الٰہی اور مونس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نیب نے گجرات کے ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس کے الزام پر ایک ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کردیا۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویر الٰہی اورمونس الٰہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، چودھری پرویر الٰہی نے عہدے کا ناجائز استعمال کیا،کک بیکس اور رشوت لی۔ ملزمان نے گجرات کیلئے غیرقانونی طورپر116اسکیمیں منظور کرائیں اور من پسندٹھیکیداروں کو کانٹریکٹ دلوا کر رشوت لی۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ کک بیکس کی رقم مونس الٰہی اورانکی فیملی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئیں،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے،عدالت قرار واقعی سزادے۔
پرویز الہٰی، مونس کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
