اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آئندہ انتخابات کے حوالے سیتیاریاں جاری ہیں۔ پارٹی کی ساہیوال ڈویژن کمیٹی نے تمام حلقوں میں امیدوارں سے متعلق رپورٹس مرتب کرلیں، جو چیئرمن الیکشن سیل اسحاق ڈار کو جمع کروائی جائیں گی۔ساہیوال ڈویژنل کمیٹی نے قومی اسمبلی کے9 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی20 نشستوں کیلئے 79 امیدواروں کے انٹرویو کئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں کیلئے 6 امیدواروں جبکہ اوکاڑہ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کیلئے 18 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔پاکپتن میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کیلئے 6 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کیلئے 23 امیدواروں کے انٹرویو ہوئے۔ ساہیوال میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کیلئے 7 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں کیلئے 17 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔
