اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک چین دوستی کی ایک اوراعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے چین نے جانی و مالی نقصان سے حفاظت کا مقصد مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کوآسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاعات دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز بطور تحفہ دیے ہیں۔
ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز سے ملک بھر خاص طور پر تھرپارکر میں رہنے والے شہری محفوظ رہ سکیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے کہا کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مفت دیے ہیں۔
مہر صاحب زاد خان کے مطابق پاکستان چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہا ہے۔
چین سے ملنے والے ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کو پورے ملک میں نصب کیا جارہا ہے، ان نئے آلات کی مدد سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت پیشگوئی ممکن بنائی جاسکے گی۔
ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں بجلی گرنے کے واقعات کے سبب متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
چین نے پاکستان کو آسمانی بجلی کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈیٹیکٹرز تحفے میں دے دیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
