ہومٹاپ سٹوریایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی(نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔