راولپنڈی(آئی پی ایس ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، کیوں کہ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پچھلے چندہفتوں سے حلقے کے عوام کے ساتھ انہتائی گفت وشنید اور باہمی مشاورت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیاہے کہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں، حلف اٹھانے سے میرے مؤقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے یہ عجیب منطق ہو گی کی ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور پھر دوسرے ہی سانس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے ۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء اور عوام کو بڑے اجتماع کے حوالے اس وباء بچانے کی ضرورت بھی ہمارے فیصلے پر اثر انداز ہو ئی۔
آج رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا، چوہدری نثارکی تصدیق ،الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنابڑی سیاسی غلطی ہوگی، تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا، سابق وزیر داخلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
