ہومتازہ ترینچیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 30نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس 30نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (سب نیوز)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لئے مقرر کردیے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق وزرات داخلہ کی رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہو گی، اسد عمراور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں گیا تھا، سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایا گیا تھا۔

فواد چوہدری بھی گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے جبکہ اسد عمر بھی گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جبکہ تینوں پارٹی رہنماں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔