ہومتازہ ترینچوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار،صدقہ و زکوة صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں، پولیس حکام

چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار،صدقہ و زکوة صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں، پولیس حکام

کراچی ،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی) نے ایک ایسے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو برے اثرات سے بچنے کے لیے کارچوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دیتے تھے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را نے کہاکہ تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔ ملزمان کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری ہوئی جس میں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کی کار چرانے سے قبل فقیروں کو پیسے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی دوران تیسرا ملزم اختر جو کہ ملزم کاشف کا سسر بھی ہے وہاں پہنچ جاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم جاکر کار کھول کر بیٹھتا ہے اور اشارہ پا کر گاڑی لے جاتا ہے۔
عارف اسلم را کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل یہ گروہ تشکیل دیا تھا ملزمان دو ماہ میں اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 کاریں چوری کرچکے ہیں اور سب سے بڑا انکشاف یہ بھی ہے کہ ملزمان کاریں چاہے کسی بھی ماڈل یا کمپنی کی ہوں مالاکنڈ لے جا کر حجاب خان نامی شخص کو صرف 1 لاکھ 60 ہزار میں فروخت کردیتے تھے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات سے پہلے فقیروں میں صدقہ خیرات اس لیے تقسیم کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔عارف اسلم را کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوة صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارلفٹرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔