ہومپاکستاناسلام آباد پولیس کاخواتین و بچوں کی مدد کیلئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا آغاز

اسلام آباد پولیس کاخواتین و بچوں کی مدد کیلئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا آغاز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس نے گھریلو تشدد ،جنسی ہراسیت ،زیادتی ،جبری مشقت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے سپیشل جینڈر پروٹیکشن یونٹ ہیلپ لائن 8090 کا آغاز کردیا ،ڈیسک پر پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ پولیس خواتین کاعملہ تعینات کیا گیا،متاثرین کے مدد کیلئے ایک چھت تلے قانونی، نفسیاتی ماہرین سمت طبی عملہ بھی موجود ہوگا ،اس رابطہ نمبر پر خواتین کے مسائل سنے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سول سوسائٹی اور دیگر حکومتی ڈیپارٹمنٹ کا تعاون فراہم کرنے پر مشکور ہوں، قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ متاثرہ خواتین کو لیگل طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس ٹیم موجود ہیں ،یہ اقدام مسائل کے حل کے لئے ایک انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اسلام آباد پولیس اس سسٹم کو بہتر انداز میں چلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، خواتین کے حقوق کے لیے اسلام آباد پولیس ہر دم تیار رہے گی، کوئی ملک بھی اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک خوا تین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نا ہوں، خواتین کو ترقی کی راہ میں شامل کرنے کے لیے انہیں با اختیار بنانا پڑے گا ، اسلام آباد پولیس کا بنیادی مقصد خواتین کو دفاتر گلی محلہ اور بازاروں میں تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔