اسلام آباد، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہے گا، پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ہم سب فلسطین ہیں۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنے وزیر اعظم کی پکار پر لبیک کہے گا،سیز فائر ہونا ایک کامیابی ہے لیکن آپ کے حقوق ملنے تک ہم اس جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔
پاکستان کا ہر فرد غزہ اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کیلئے وزیر اعظم کی پکار پر لبیک کہے گا، چوہدری فواد حسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
