ہومپاکستانکروڑ جہانگیرترین آجائیں عمران خان نہیں بن سکتے، پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے،فیصل واوڈا

کروڑ جہانگیرترین آجائیں عمران خان نہیں بن سکتے، پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے،فیصل واوڈا

اسلام آباد، تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے وہ پی ٹی آئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں، ہماری سیاسی پرورش عمران خان نیکی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ترین گروپ سمجھتاہے ان کی وجہ سے پنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا دیں، بجٹ پیش ہونے دیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے، پولیس موبائل بھیج کربیان بدلوانے والے لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ 5کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں لیکن عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑا ہو جائے تو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوتا، گھرکی بات گھرکے اندرہی کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے عمران خان نے مثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنیوالانہیں بچ پائے گا عمران خان کی وجہ سے مجھے ووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے دوٹوک کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کاعمل روکا نہ روکیں گے ،عمران خان کسی کے دبا ؤپر بھی احتساب کاعمل نہیں روکیں گے، اگر عمران خان نے دباؤپراحتساب کاعمل روکا تو سیاست چھوڑدوں گا ،جہانگیرترین کونہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھرمیں حل ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔