ہومبریکنگ نیوزسینیٹر سعدیہ عباسی اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے حق میں بول پڑیں

سینیٹر سعدیہ عباسی اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے حق میں بول پڑیں

اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹر سعدیہ عباسی نے اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے حق میں بول پڑیں۔انہوں نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کو 20 بار رہائی کے بعد 20 بار گرفتار کیا گیا، ہر بار نئے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے، کیا چوہدری پرویز الہٰی کے تحریک انصاف کو چھوڑنے کے اعلان سے سب ٹھیک ہو جائے گا، خواتین 8 ماہ سے قید ہیں، ایک کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا جاتا ہے، کیا پریس کانفرنس سے سب ٹھیک ہو جائے گا،سعدیہ عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔سعدیہ عباسی نے کہا کہ شبلی فراز، فیصل جاوید اور جو جو زیرحراست سینیٹرز ہیں انہیں ایوان میں آنا چاہئے، اِن لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں، میرا ضمیر کہتا ہے میں ان کے لئے آواز اٹھاؤں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔