ہومبریکنگ نیوزعدالت کا اخراج مقدمہ کی درخواست پر عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم

عدالت کا اخراج مقدمہ کی درخواست پر عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم

لاہور(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمے میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا۔

عثمان ڈار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمےمیں نامزد کیا جو کہ یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بے بنیاد مقدمے سے نام خارج کرنے کاحکم دے جس کے بعد عدالت نے سابق رہنما تحریک انصاف کو اخراج مقدمہ کی درخواست پر بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔