Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمسلم حکمران اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، سراج الحق کا مطالبہ

مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، سراج الحق کا مطالبہ

لاہور(سب نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، مسلم حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔
سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکا کے خوف کی وجہ سے ہے، امریکی امداد اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہو گا، مسلمان حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، صیہونی عزائم کوغزہ میں شکست نہ ہوئی تو یہ اژدہا بن کر پڑوسی ممالک کو بھی نگل لے گا۔انہوں نے فلسطین پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان حکومتیں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے مشترکہ کمیشن تشکیل دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔