کولکتہ (سب نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 326 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آوٹ ہوگئی۔بھارت کے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب اس ٹورنامنٹ میں اس کے سب سے کامیاب بیٹر اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک محض 5 رنز پر محمد سراج نے بولڈ کردیا۔کوئنٹن ڈی کاک کے آوٹ ہونے کے بعد کوئی بھی جنوبی افریقی بیٹر بھارتی بولرز کے آگے نہیں ٹھہرسکا اور ان کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔
ورلڈکپ، بھارت نے جنوبی افریقا کو 243رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

