Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریچیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔