ہومپاکستانملک میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا، ارسا نے خبردار کردیا

ملک میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا، ارسا نے خبردار کردیا

اسلام آباد، ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ترجمان خالد رانا کے مطابق پانی کی دستیابی سے متعلق صورتحال 3 سے چار روز میں واضح ہو گی، ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہو گا کہ ملک میں فصل خریف کو پانی کی کتنی قلت آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموں میں 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے جو سات سے آٹھ روز کیلئے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پانی کی دستیابی کا انحصار برف پگھلنے پر ہے جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت میں تبدیلیاں آرہی ہیں، اسکردو میں درجہ حرارت 10.6سے 19ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو گزشتہ سال ان دنوں میں 15سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔