ہومپاکستاناسرائیلی بربریت،تحریک انصاف کا اہلِ فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کا فیصلہ

اسرائیلی بربریت،تحریک انصاف کا اہلِ فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسرائیلی بربریت،تحریک انصاف کا اہلِ فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کا فیصلہ، تحریک انصاف 21 جمعہ کوپورے ملک سے اہلِ فلسطین کو بھرپور یکجہتی کا پیغام بھجوائے گی۔ چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے تمام ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد تحریک انصاف اسرائیلی بربریت کیخلاف بھرپور آواز بلند کرے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیمی ذمہ داران وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلِ فلسطین سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کی تیاری کریں، تحریک انصاف کے کارکنان 21 مئی کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہر ضلع میں قائم پریس کلب کے باہر جمع ہوں گے،ذمہ داران وبا سے بچا ؤکی تدابیر کو بطورِ خاص مدنظر رکھتے ہوئے اجتماعات کی منصوبہ بندی کریں، اجتماعات کے شرکا ماسک پہنیں گے اور سماجی فاصلے کا اصول پوری طرح ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا، منتظمین بہرصورت علیل افراد کی اجتماعات میں شرکت کی حوصلہ شکنی کریں گے، اجتماعات کی کارروائی کو مختصر رکھا جائے گا اور غیر ضروری طوالت سے گریز کیا جائے گا، کم عمر بچوں یا ضعیف العمر افراد کی اجتماعات میں شرکت سے گریز کیا جائے گا، کارکنان پارٹی پرچموں، پاکستانی جھنڈوں اور پلیکارڈز کے ذریعے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا مقدمہ دنیا میں اجاگر کریں گے، میڈیا و سماجی میڈیا خصوصا عالمی ذرائع ابلاغ میں اسرائیل کی ننگی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔