ہومپاکستاناسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند

لاہور(آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ نیب تفتیشی افسرکی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی۔گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اسداللہ اعوان نے عدالت میں ریفرنس پر دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی اوردیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔نیب ریفرنس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے تو متذکرہ افراد کو سولہویں اسکیل میں بھرتی کیا گیا تھا۔شکایت گزارکے مطابق ان افراد کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتی کیا گیا، ان میں سے آدھے سے زیادہ افراد ریٹائر ہو چکے ہیں۔غیر قانونی بھرتیوں کیلئے رولز میں نرمی اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب نے کی تھی، مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہذا انکوائری بند کی جائے۔ عدالت نے پرویزالٰہی کیخلاف انکوائری بندکرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔