ہومپاکستانوزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی سفیر احمد جواد امین نے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے فلسطین میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادتوں پر فلسطینی سفیر سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی بربریت رکوانے کیلئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری سے رابطے جاری ہیں، وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس اور میں نے فلسطینی ہم منصب سے رابطہ کیا، وزیراعظم اور میں نے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فلسطینی سفیراحمد جواد امین نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ کیا۔ فلسطینی سفیر نے فلسطین میں جاری جارحیت کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ احمد جواد امین نے کشیدگی میں کمی کیلئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔