ہومپاکستانملک میں کورونا 104 افراد کی جان لے گیا، 2869 نئے مریض

ملک میں کورونا 104 افراد کی جان لے گیا، 2869 نئے مریض

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار 438 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔