ہومپاکستاندنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی قومی پرچم بلند

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی قومی پرچم بلند

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستانی کوہ پیما نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا،شہروز کاشف دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ۔دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔19سالہ شہروز کاشف نے منگل کی صبح ماونٹ ایورسٹ سر کی۔ شہروز کاشف کو پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔شہروز کاشف ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شہروز نے منگل کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماونٹ ایورسٹ سر کیا ہے۔ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔