اسلام آباد، اسلام آباد پولیس نے خواتین کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے اور ان سے قیمتی اشیا چھیننے والا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مو ر خہ 12.3.21کوتھانہ سہالہ میں مسما ة(ش)نے تحریری درخواست دی کہ ڈیوٹی ختم کر کے گھر کیلئے جا رہی تھی، شفٹ والی گاڑی میں جا رہی تھی کہ ڈرایئور نے کہا کہ میرے بیٹے کی گاڑی خراب ہو گئی ہے وہ میرے ساتھ جائے گا ڈرایئور انکل پیچھے آ گیا ،راستے میں گاڑی کہیں اور موڑ دی اور پسٹل نکال کر مجھ سے جیولری چھین لی اور گنجان جگہ پر لے گیا ،میرے ساتھ زبردستی زنا کیا مجھ سے پرس اور موبائل چھین لیا ۔ جس پرتحریری درخواست موصول ہونے پر مقدمہ نمبر85/21مورخہ 13.2.21بجرم 376/392ت پ تھانہ سہالہ درج رجسٹر کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت دی جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سہالہ رخسار مہدی کی سربراہی میں ایس ایچ او سہالہ محمد گلفراز انسپکٹر، معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو ٹریس کر کے نہایت ہی قلیل مدت میں گرفتار کرلیا۔ جس کانام و پتہ بعد دریافت عبد الوحید ولد نذر حسین سکنہ گاں ڈاوڑی ڈاکخانہ ہرکا تحصیل و ضلع راولپنڈی معلوم ہوا۔ پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی کے لئے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر سے تعریفی اسناد اورنقدانعامات کا اعلان کیا۔
