ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے،فیملی سے ملاقات کے وقت جذباتی مناظر

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے،فیملی سے ملاقات کے وقت جذباتی مناظر

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے۔صداقت عباسی یکم ستمبر سے لاپتہ تھے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔عدالت نے صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔